خوشاب نیوز ڈاٹ کام)چیرمین ضلع کونسل خوشاب کے گزشتہ روز ہونیوالے الیکشن کے پریزائڈنگ آفیسراسراراحمد اورآراوعبدالحمید سنبل نے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسرکوپانچ ممبران ضلع کونسل کیخلاف کاروائی کی سفارش کردی رخواست میں پریذائڈنگ آفیسر نے ریٹرننگ آفیسرسے ان ممبران کے خلاف قانونی کاروائی کی سفارش کی ہے ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر نے پریذائڈنگ آفیسر کی ووٹ شو کرنے والے ممبران کے خلاف کاروائی کی درخواست کی کاپی امیر حیدر سنگھا کو دیدی ۔گزشتہ روزامیر حیدر سنگھا نے ضلع کونسل کے چیئرمین شپ کے انتخابات کو دھاندلی زدہ قرار دیتے ہوئے ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ ضلع کونسل خوشاب کے نتائج ماننے سے انکار کردیا ۔گزشتہ روز دوران انتخاب سمیرا نلک گروپ کے د س ممبران ضلع کونسل کیخلاف الیکشن قوانین کی دھجیاں بکھیرتے ہوئے بیلٹ پیپر پر خفیہ کی بجائے کھلے عام مہر لگانے کا الزم عائد کرتے ہوئے اسی وقت تحریری درخواست دیتے ہوئے متذکرہ دس ارکان کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔تاہم پرایزائڈنگ آفیسر کی تصدیق پر آرو نے پی ٹی آئی کے یونین کونسل ہموکہ سے چیئرمین ملک احسان اللہ ٹوانہ، چیئرمین یونین کونسل گروٹ رضا حیدر خان بلوچ،یونین کونسل جمالی سے علی حسین خان بلوچ، ملک زبیر اتراء اوریو سی گنجیال کے چیئرمین میاں منیر سمیت پانچ اراکین کیخلاف کارروائی کی سفارش کردی۔ قانونی ماہرین کے مطابق متذکرہ ممبران ضلع کونسل کیخلاف اگر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو انکے چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں دیئے گئے ووٹ مسترد بھی ہو سکتے ہیں۔ سیاسی تجزیہ نگاروں کی جانب سے ضلع ناظم خوشاب کے عہدے پر رہنے والے ملک احسان اللہ ٹوانہ جیسے سینئر ، سنجیدہ وجہاندیدہ سیاستدان کی کی جانب سے اس مبینہ حرکت پر حیرانگی کا اظہار کیاجارہا ہے کیونکہ ایسی کوئی بھی حرکت انتہائی غیرذمہ دارانہ ، غیر قانونی اور اپنی ہی توہین کے زمرے میں آتی ہے۔کوشش کے باوجود خوشاب نیوز کا احسان ٹوانہ سے رابطہ نہ ہو سکا جبکہ دوسری طرف سمیرا گروپ نیان الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے انہیں شکست پر مخالفین کی بوکھلاہٹ قرار دیا ہے۔

Comments system

Disqus Shortname